پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے دعوے ہوا میں معلق ہیں،عزیز الرحمن چن

پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے دعوے ہوا میں معلق ہیں،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے دعوے ہوا میں معلق ہو کر رہ گئے ہیں نام نہاد خادم اعلیٰ کی نگری میں سکولوں کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے۔ لاہور میں سرکاری تعلیم کو بغیر نماز جنازہ پڑھائے دفنانے کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ اس وقت لاہور میں 1300 سے کم سرکاری سکول ہیں۔ 75فی صد’’ لہوریے ‘‘چنگے، ماڑے نجی سکولوں میں پڑھ رہے ہیں ۔

پنجاب سرکار اپنے دارالحکومت میں ان 25 فیصد سکولوں کی حالت زار بہتر کرنے میں بھی ناکام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں محمد اسلم کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں کارکنوں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنوں اور رہنماؤں کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے تین سو سے زائد سکولوں میں پینے کا پانی بھی میسر نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -