وزیر اعظم کیلئے اسلام آباد میں خیر مقدمی بینرز مضحکہ خیز ہیں

وزیر اعظم کیلئے اسلام آباد میں خیر مقدمی بینرز مضحکہ خیز ہیں

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والے ملزم کیلئے سرکاری خرچے پر خیر مقدمی بینرز کا لگایا جانا اور تزئین و آرائش مضحکہ خیز امر ہیں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی میں کوئی سیاسی جلسہ نہیں بلکہ میگا کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں آخر کار نوا ز شریف کو احتساب کے کٹہرے میں آنا ہی پڑا کیونکہ قوم لوٹی ہوئی دولت کا حسا ب مانگ رہی ہے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے زیر اثر سرکاری ادارے تحقیقات میں روڑے اٹکانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں لیکن آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاناما کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -