ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی کا بول بالا ہے
لاہور(کامرس رپورٹر) تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر حاجی طاہر نوید نے کہا ہے کہ ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی کا بو ل بالا ہے حکمران دن رات معیشت کی ترقی کے دعوے کرتے نہیں تھکتے جبکہ دوسری طرف ملک پر نہ صرف قرضوں کا بوجھ گھنٹوں کے حساب سے بڑھ رہا ہے بلکہ ہر طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے۔گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں حاجی طاہر نوید نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص اور غلط پالیسیوں کے باعث تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے