مٹھائیاں باٹننے والے تلاشی کے بعد حملوں پر اتر آئے

مٹھائیاں باٹننے والے تلاشی کے بعد حملوں پر اتر آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر جب اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ آیا تو لیگی پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اب تلاشی کا سلسلہ جاری ہے تو حملوں پر اتر آئے ہیں(ن) لیگ جس طرح جے آئی ٹی کیخلاف حملوں میں مصروف ہے ہمیں سپریم کورٹ پر حملہ کی یاد تازہ ہوتی نظر آ رہی ہے یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقاد ر شاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہی کہ یہ انتہائی چونکا دینے والی بات ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز کی تصویر کو شہباز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان پر حملہ تصور کرتے ہیں