سماجی مسائل مثبت سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیتے

سماجی مسائل مثبت سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیتے

لاہور(لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پس منظر میں بے شمار سماجی مسائل ہیں جو ہماری سوچ کو مثبت انداز سے پروان نہیں چڑھنے دیتے۔ اس لئے معاشرے کے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو محکمہ بہبود آبادی کے پیغامات کی پسماندہ علاقوں تک ترسیل میں معاونت کی ضرورت ہے کیونکہ مقصد ایک صحت مند اور مفید شہریوں پر مشتمل معاشرے کا قیام ہے جو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کر سکیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں ڈاکٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...