غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری ، شادی ہال اور گھر مسمار

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری ، شادی ہال اور گھر مسمار

لاہور (اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کلین اپ جا ری ہے ،ٹاؤن پلاننگ برانچ نے ، ٹھوکر نیاز بیگ پرغیر قانو نی طورپر بغیر نقشہ کے بنا ئے گئے ہال کو مسمار کر دیا جبکہ کچی کوٹھی رائیونڈ روڈ پرغیر قانونی طور پر بنائے گھر کو بھی مسمار کر دیا ۔ آپریشن کے دوران کسی بھی مزاحمت سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری اور انفورسمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا۔ آپریشن کی سربراہی ٹاؤ ن پلانگ برانچ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمیر بن ساد اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوایٹ کے انسپکٹر غفور نیازی نے کی۔ایل ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے ،اور اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔دریں اثناء مین بلیوارڈ گلبرگ پر واقع آٹھ کمرشل پلازوں کے پارکنگ ایریا اور بیسمنٹس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔ان میں میگا ٹاور‘ نیو اوریگا سنٹر‘ ایڈن سنٹر‘بلیوارڈ ہائٹس‘ جیف ہائٹس ‘ الحفیظ سنٹر‘ لاہور سنٹر اور لطیف سنٹر شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...