وزیر اعظم سازشی عناصر کے خواب چکنا چور کر دیں گے،عمران علیم شاہ

وزیر اعظم سازشی عناصر کے خواب چکنا چور کر دیں گے،عمران علیم شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر )یونین کونسل 233کے چئیرمین عمران علیم شاہ نے کہا ہے کہ آج وزیر اعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے اور سازشی عناصر کے خوابوں کو چکنا چور کردیں گے وہ سپریم کورٹ کی طر ح جے آئی ٹی سے بھی باعزت بری ہو کر نکلیں گے اور عوام کی عدالت میں ایک مرتبہ پھر سر خرو ہوں گے ۔

وہ اپنی یونین کونسل میں (ن) لیگی وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔عمران علیم شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایسے ہی آسمان کو سر پر اٹھانے کی کوشش کی ہے لیکن اسے ماضی کی طرح اب بھی مایوسی ہی ہو گی اور ہمارے لیڈر کامیاب ہوں گے۔