عید سے قبل وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،ذکر اللہ مجاہد

عید سے قبل وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے شہر میں سٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے اس حوالے سے پولیس اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے ۔ان خیالات کااظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ،انجینئر خالد عثمان ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ،جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک اور امراء علاقہ جات نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی کرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور پولیس اور سیکورٹی اداروں کو وی آئی پیز پروٹوکول پر لگانے کی بجائے عوام الناس کے تحفظ اور مال وجان کی حفاظت پر مامور کیا جائے تاکہ شہر

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...