موجودہ حکمران ملک و قوم پر عذاب کی طرح مسلط ہیں،نتاشہ دولتانہ

موجودہ حکمران ملک و قوم پر عذاب کی طرح مسلط ہیں،نتاشہ دولتانہ

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ نے کہا ہے کہ عوام کا معاشی قتل اور ملک کو مقروض اور اسکے اثاثوں کی نجکاری کے نام پر لوٹ سیل کرنے والے نا اہل حکمران ملک و قوم پر عذاب کی طرح مسلط ہیں حکمرانوں کے خاتمے کا وقت بہت قریب آن پہنچا ہے۔ انہوں نے موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں خوشحالی کے جو خواب دیکھے تھے بلاول بھٹو انکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

آج صرف پیپلز پارٹی کے چیئرمین، پارلیمنٹرین اور رہنماء مسلسل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والی نواز لیگ کی پالیسیوں کے خلا ف احتجاج کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جماعتیں صر ف اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں مگن ہیں اور اسی وجہ سے نواز لیگ ملک کو تباہی کے دہانے پر لیجانے میں کامیاب ہوتی دیکھائی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت اور حقیقی اپوزیشن ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...