شریف برادران ریکارڈ تبدیل کرنے کے ماہر ہیں،اعجاز چودھری

شریف برادران ریکارڈ تبدیل کرنے کے ماہر ہیں،اعجاز چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف برادران ریکارڈ تبدیل کر نے اور جلا نے کے ماہر استاد ہیں ، نیب ، ایف بی آر ، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں میں شریف برادران نے اپنے ذاتی ملازم بھرتی کر رکھے ہیں جوکہ جے آئی ٹی سے تعاون نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جدوجہد کی وجہ سے کرپشن کے گارڈفاڈر کا احتساب ہورہا ہے ۔

، عمران خان نے کرپٹ نواز شریف کو انجام تک پہنچانے کے لیے ہرآئینی اور قا نو نی راستہ کا اختیار کیاہے اور اب آخر کار نواز شریف کی تلا شی کا عمل شروع ہو چکا ہے نواز شریف کی تلا شی بھی لی جائے گی اور لو ٹا ہوا مال بھی برآ مد کیا جائے گا ۔انہوں نے مز ید کہا کہ نواز شریف پانامہ کیس کی وجہ سے بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں ، سپر یم کورٹ کی جا نب سے جے آئی ٹی کا فیصلہ احسن اقدام تھا، چند لیگی ملازم اپنی ملازمت کا حق ادا کر نے کے لیے جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، اب چوروں کی طرح شور مچانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ، خاندان صر ف نام کا ہی شریف ہے ان کے کام چور، لیٹروں والے ہیں ، قوم کے سامنے ان کی شرافت کا نقاب اتر چکا ہے اور ان کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہیں ہمیں اپنے ملک کی عدالتو ں پر مکمل اعتماد ہے اورہم ان کے فیصلو ں کا احترام بھی کر تے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...