باب پاکستان کی تعمیر نظر انداز تحریک التواء اسمبلی میں جمع

باب پاکستان کی تعمیر نظر انداز تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے باب پاکستان کی تعمیر کو نظرانداز کرنے پر تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ اے نے باب پاکستان ترجیحی پروگرام میں شامل نہ کرکے اسے ایک بار پھر نظر اندا زکیا ہے۔

،حکومت پنجاب کی ہدایت پر باب پاکستان کی بحالی کے لئے 2ارب50کروڑ روپے کا منصوبہ بنایا مگر پی ایچ اے نے آئندہ مالی سال میں منصوبہ کے لئے صرف20کروڑ روپے مختص کئے ہیں، اس منصوبے کے لئے خطیر فنڈز2018اور2019کے لئے مختص کردئیے گئے ،پی ایچ اے کی بجٹ دستاویز کے مطابق2018-19میں منصوبے کے لئے 85 کروڑ جبکہ2019-20میں ایک ارب45کروڑروپے رکھے گئے ہیں اس منصوبہ کا افتتاح سابق صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم نواز شریف بھی کرچکے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -