ایل ڈی اے افسران کے تبادلے
لاہور( اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر سی اینڈ آئی محمد عاصم جاوید کاتبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری ایل ڈی اے و دیگر سپانسرز تعینات کر دیا ہے ۔محمد شفیق ڈائریکٹر لاء(گریڈ 19یونی فائیڈ گروپ) کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر سی اینڈ آئی ‘ امیر حسن ڈائریکٹر لا(بی ایس 17) کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر لاء ون برائے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ‘ سید عامر حسن ڈائریکٹر لاء(گریڈ 19یونی فائیڈ گروپ) کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر ٹو برائے سول کورٹس اور عبد الحفیظ ڈ ائریکٹر لاء(گریڈ 19یونی فائیڈ گروپ) کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر لا تھری برائے اپیلٹ کورٹ اور دیگر کورٹس تعینات کر دیا ہے ۔