ایم این اے ملک ریاض کے تعاون سے ، یونین کونسل 12کو لاہور کا مثالی حلقہ بنا دیں گے : احسان خان کامران پوما

ایم این اے ملک ریاض کے تعاون سے ، یونین کونسل 12کو لاہور کا مثالی حلقہ بنا دیں ...

  

لاہور(فورم :دیبا مرزا :اہتما م : آصف شاہ :تصاویر : علی رضا )پاکستا ن مسلم لیگ ن کے نا ئب صدر ، یو نین کو نسل 12 کے وائس چیئر مین محمد احسان خان ،جنرل کو نسلر کا مران مشتاق کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت میں ملک ترقی کی جا نب روا ں دواں ہے ۔میاں شہباز شریف کے ترقیا تی منصوبو ں کی بدولت آج لاہور پیرس بن گیا ہے ،بلدیاتی نظام کی افادیت کی وجہ سے لو گو ں کے بنیا دی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں ،یو نین کو نسل میں دن رات عوام کی فلا ح وبہبود کا سلسلہ جاری ہے ،بنیا دی مسائل تر جیحی بنیا دوں پر اور عوام کی امنگوں کے مطابق حل کررہے ہیں ،علاقے میں کچھ مسائل ہیں جن کو جلد از جلد حل کر لیا جائے گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’پاکستان فورم ’’ میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی وہ وا حد سیا سی جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی کی جا نب گا مزن کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلد یا تی نظام کی افا دیت کی وجہ سے لو گو ں کے مسا ئل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں انہوں نے یو نین کو نسل میں سہو لیا ت کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ حلقہ میں ترقیا تی کا موں کا سلسلہ جاری ہے ۔علا قہ میں اسوقت واٹرسپلا ئی اور سیوریج کا کام جاری ہے ۔ سٹر کو ں کی مر مت اور سٹریٹ لا ئٹ کا کام تقریبا مکمل کیا جا چکا ہے ،قاضی پارک کی ٹیوب ویل کا کا م شرو ع کرادیا ہے اب مین بازار قاضی پارک کی تعمیر کیلئے کوششیں تیز کریں گے اور بہت جلد مین بازار قاضی پارک سمیت علاقے کی تمام گلیاں اور سڑکیں تعمیر کرائیں گے اور دیگر بنیا دی سہو لتوں کی فراہمی کا عمل جا ری ہے ۔جنرل کو نسلر کا مران مشتاق کا کہنا ہے کہ اگر چہ بلدیا تی نظام کے بہت سے فوائد ہیں لیکن ہمارا مطا لبہ ہے کی چیئر مین اور وائس چیئر مین کی طرح جنرل کو نسلروں کے پا س بھی اختیا رات ہو نے چاہیے نہ تو ہمارا کو ئی ما ہا نہ وظیفہ ہے اور نہ ہی اختیا رات ہیں تو ہمیں ایسے ڈ می نظام کا کیا فائدہ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خد مت کے لئے لا ئے گے ہیں اور جب تک ہم با اختیار نہیں ہو ں گے تب تک عوام کے مسائل حل نہیں کر سکیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -