جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل رحمن ملک کو بلاول بھٹو نے طلب کر لیا

جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل رحمن ملک کو بلاول بھٹو نے طلب کر لیا

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹر رحمان ملک کو پانامہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں پیشی سے پہلے رپورٹ سمیت طلب کرلیا اور ان کو شریف خاندان کی خلاف ثبوت دینے جبکہ کارکنوں کو ہر قسم کے حالات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے رحمان ملک کو جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے اس لئے طلب کیا گیا ہے کہ رحمان ملک کی سربراہی میں حدیبیہ پیپز ملز سمیت اہم کیسوں کی تحقیقاتی رپوٹوں کا جائزہ لیا جاسکے جبکہ شریف خاندان کی کرپشن کے ٹھوس ثبوت جے آئی ٹی میں پیش کرکے حکمران جماعت و خاندان کے احتساب کو عملی جامہ پہنانے سمیت ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کیا جاسکے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...