نیوکلیئر سپلائر زگروپ کی رکنیت پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے،ایئر چیف

نیوکلیئر سپلائر زگروپ کی رکنیت پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے،ایئر چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ نیوکلیر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی رکنیت خطے اور دنیابھر میں پائیدار امن اوراستحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ملکوں کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے مواقع اورچیلنجز کے موضوع پر اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیائی خطے اور پاکستان کی جوہری صلاحیت ہمسایہ ملک کی بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی خوہش کاردعمل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جوہری صلاحیت سے خطے میں کسی حد تک امن اور استحکام آیاہے۔اس سے پہلے مقررین نے کہاکہ پاکستان نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کے معیار پر پورا اترتاہے کیونکہ اس کی دستاویزات بھارت سے زیادہ مضبوط ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -