حسن علی نے مورگن کو آؤٹ کرکے والد کی خواہش پوری کردی

حسن علی نے مورگن کو آؤٹ کرکے والد کی خواہش پوری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے والد کی خواہش پوری کردی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل سے قبل ایک انٹرویو میں حسن علی نے والد نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کا بیٹا برطانوی کپتان کو آؤٹ کرے ،انہوں نے این مورگن کو وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر اپنے والد کی خواہش پوری کردی۔

یاد رہے کہ حسن علی کے مورگن کی وکٹ لینے پر ان کے والد عبدالعزیز نے مٹھائی بانٹنے کا وعدہ کر رکھا تھا۔