لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم اور ایف آئی اے اہلکاروں کیا چاندی، چیکنگ کے نام پر اعتراضات لگا کر منہ مانگی رقم وصول کرنے لگے

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم اور ایف آئی اے اہلکاروں کیا چاندی، چیکنگ کے نام پر ...

لاہور (ارشد محمود گھمن،سپیشل رپورٹر)علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لاہور پرکسٹم مافیا کی چا ندی ہو گئی ،اندرون وبیرون ممالک جانے والے مسافروں کو غیر ممنوع اشیاء کے نام پر چیکنگ کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایف آئی اے کا عملہ پاسپورٹ و دیگر کاغذات پر طرح طرح کے اعتراضات لگا کر منہ مانگے دام وصول کرنے میں مصروف ہیں، ڈیوٹی پر موجود کسٹم ،ایف آئی ا ے اور اے ایس ایف کے عملہ کی مبینہ کرپشن کے ہاتھوں تنگ مسافروں کا حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ائیر پورٹ لاہو ر سے پاکستان میں بیرون ممالک روزگار کے سلسلہ میں جانے اور واپس اپنے ملک میں فیملی کو ملنے کے لیے آنے والے پاکستانی مختلف تحا ئف لیکر جب ائیر پورٹ لاہور پہنچتے ہیں تو وہاں پر موجود تعینات عملہ مختلف بہانوں سے ان کے سامان کی چیکنگ میں لگ جاتا ہے یہاں تک کہ مسافروں کے سامان سے قیمتی اشیاء پرفیوم،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء غائب ہو جاتی ہیں،مسافروں کے تکرار کرنے پر انہیں کئی گھنٹے کسٹم،ایف آئی اے اور اے ایس ایف کے عملہ کے سامنے پیشیاں بھگتنا پڑتی ہیں، جس کے باعث مسافر تنگ ہو کر یا تو اپنا سامان چھوڑ جاتے ہیں یا پھر ان کو منہ مانگے دام دینے پڑتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض اوقات ایف آئی اے کا عملہ بیرون ممالک جانے والے شریف شہریوں کے پاسپورٹ پر طرح طرح کے اعتراضات لگا کربھاری رشوت طلب کرتے ہیں جبکہ مجبور ہو کران مسافروں کو ادا کرنے پڑتے ہیں۔ بیرون ممالک سے آنے والے مسا فروں میں حسنین ارشد،ضیا ء اللہ،محمد نواز،سونی،اصغر علی، شو کت علی وغیرہ نے روز نامہ پاکستان کو بتا یا کہ جب بھی عید کرنے کیلئے اپنے ملک میں آتے ہیں تو ان متعلقہ محکموں کے عملہ کے ہا تھو ں یر غمال ہو کر ان کی طر ح طرح کی فر مائش پو ری کر نی پڑتی ہے اور ان کو کو ئی پو چھنے والا نہیں و ز یر اعظم پاکستان ان کر پٹ افسران کے خلاف فوری کا رروائی کر کے ان کی بد معا شی سے مسافروں کو نجا ت دلائیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...