پاکستانی اوپنرز نے 2 سال بعد 100 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ بنائی

پاکستانی اوپنرز نے 2 سال بعد 100 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ بنائی

کارڈف(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اوپننگ بیٹسمینوں نے 2 سال بعد 100 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ قائم کی ہے۔فخر زمان اور اظہر علی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 118 رنز جوڑے۔، ۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے 31 مئی 2015 کو لاہور میں محمد حفیظ اور اظہر علی نے 115 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، یہ میچ فلڈ لائٹس کی خرابی اور بعد ازاں آندھی اور بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...