خالد لطیف کے وکیل کا ٹریبونل پر دوبارہ عدم اعتماد کا اظہار

خالد لطیف کے وکیل کا ٹریبونل پر دوبارہ عدم اعتماد کا اظہار

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)معطل کرکٹر خالد لطیف نے اپنے وکیل کے ہمراہ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت میں ایک بار پھر حاضری دے دی لیکن خالد لطیف کے وکیل نے ٹریبونل پر دوبارہ عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹریبونل سے انصاف کی امید نہیں، بدسلوکی پر بائیکاٹ کیا لیکن یکطرفہ کارروائی نہیں چاہتے، ٹریبونل کے سربراہ پر اعتراض ہے، ان کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ خالد لطیف کے وکیل جب کوڈ کو مانتے نہیں ہیں تو اس کے حوالے کیوں دیتے ہیں، خالد لطیف بکی سے ملنا، شرجیل ملانا اور گرپس وصول کرنا سب مان چکے ہیں، اور کیا ثبوت باقی رہ گئے ہیں؟خالد لطیف کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ شرجیل خان کیس کی سماعت جمعرات کو ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -