پروفیسر ڈاکٹر ادریس احمد اور پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین نے یوگنڈا کا دورہ

پروفیسر ڈاکٹر ادریس احمد اور پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین نے یوگنڈا کا دورہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسیلینس ان مالیکولر بائیولوجی کے سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر ادریس احمد اور پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین نے یوگنڈا کا دورہ کیا ہے اور او آئی سی کے پروگرام کے تحت یوگنڈا کے سائنسدانوں اور کسانوں کو کپاس کی فصل کے مختلف پہلووٗں پر تربیت دی ہے۔ اپنے بیان میں پروفیسر ڈاکٹر ادریس احمد اور ڈاکٹر طیب حسنین نے کہا ہے کہ کیمب میں تیار کی گئی کپاس کی خاص فصل کو خطے اور اسلامی دنیا میں بے حد پزیرائی مل رہی ہے اور یوگنڈا کے حکام جلد ہی پاکستان سے کپاس کی فصل کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لئے پر امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس تبادلے سے پاکستان اور افریقی ممالک میں زرعی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسیلنس ان مالیکولر بائیولوجی او آئی سی ممالک میں زراعت کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -