جی سی یو کے انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کیلئے دس لاکھ کا عطیہ

جی سی یو کے انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کیلئے دس لاکھ کا عطیہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی نا مورریڈیالوجسٹ پروفیسرڈاکٹر شمائلہ سیمی ملک کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طلباء کی فیس کے لیئے 10 لاکھ روپے کی رقم عطیہ ۔رقم سے پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ سیمی ملک کے والدین محمد بشیر ملک اورغلام عائشہ ملک کے نام سے دوسلور سکا لر شپ کا اجراء کیا جا ئے گا۔جو ہر سال مستحق طلباء کو میرٹ پر ملیں گے ۔پروفیسرڈاکٹر شمائلہ سیمی ملک اور ان کے شوہرپروفیسر ڈاکٹر صفدر علی ملک نے عطیہ کی رقم کا چیک وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ کے حوالے کیا۔

جبکہ اس مو قع پر اینڈو منٹ فنڈ کے سیکرٹری پروفیسر ڈا کٹر خا لد منظور بٹ اور جی سی یو کے خزانچی عابد شہزاد اسلم بھی مو جو د تھے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -