ستارہ کالونی سب ڈویژن ل، بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،50 چور پکڑے گئے

ستارہ کالونی سب ڈویژن ل، بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،50 چور پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبر نگار ) ستارہ کالونی سب ڈویژن لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن 50بجلی چور پکڑے گئے ڈٹیکشن بل کی مد میں بھاری جرمانے کے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای ساؤتھ سرکل زاہد سلیم کی خصوصی ہدایت پر ایکسین ڈیفنس ڈویثرن شیخ اصغر کی سربراہی میں ایس ڈی او ستارہ کالونی سب ڈویثرن لیسکو محمد یامین نے میٹر انسپکٹر ساجد سلیم ، محمد سلیم فاروقی ایل ایس رضوان ، لائن مین محمد رفیق و دیگرعملہ کے ہمراہ علاقہ ستارہ کالونی ماجا منڈی شامی پارک ، جاوید کالونی ، مئیو کالونی ، گلشن ےٰسین کالونی ،اور اسکے گردو نوا میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 50بجلی چوروں کو پکڑ لیا جو واپڈا کی مین لائنوں سیکنڈیلگا کر میٹر ٹیمپر اور دیگر جدید طریقوں سے بجلی چوری کر کے محکمے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا خسارہ پہنچا رہے تھے ۔
ایس ڈی او محمد یامین نے ڈٹیکشن بل کی مد میں تمام بجلی چوروں کو لاکھوں روپے کے جرمانے کیے اور متعدد کے خلاف الیکٹرک ایکٹ کے تحت مقامی تھانے میں مقدمات درج کروا دیے ۔