یو ای ٹی کی اکیڈمک کونسل کا 215اجلاس
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی اکیڈمک کونسل کا 215واں اجلاس کیمپس میں کیمیکل ہال میں منعقد ہوا۔ جسکی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کی۔ اس دوران مختلف تدریسی امور اور شعبہ جا ت کی جانب سے مختلف معاملات اور نئے پروگراموں پرموصول ہونے والی سفارشات زیر بحث لائی گئیں۔اجلاس میں 14نئے ڈگری پروگرامز ، انڈر گریجوایٹ کی سطح پر لازمی انٹرن شپ اور حکومت پاکستان کی سفارشات کے مطابق 255افغان طلباء کو یو ای ٹی میں داخلہ دینے کی منظوری بھی زیر بحث لائی گئیں۔
اور حتمی منظوری کیلئے سینڈیکیٹ کو پیش کی گئیں