رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کرنے کا مقصد محروم طبقے کو بھی خوشیوں میں شریک کرنا ہے،احسان اللہ

رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کرنے کا مقصد محروم طبقے کو بھی خوشیوں میں شریک کرنا ...

  

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن اور فاؤنڈیشن آف فیتھ فل کے تعاون سے غریب اور مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کرنے کے حوالے سے ٹاؤن شپ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں 1500 غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے ،جس میں آٹا، چاول،گھی،دالیں اور دیگر اشیائے خورونوش شامل تھیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص تھے جبکہ الخدمت سماجی خدمات پروگرام سے فرحان خالد، الخدمت کے رضاکاران اورمستحق خاندانوں سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔سید احسان اللہ وقاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک ہمیں مستحق اور نادار وں کے دکھ درد بانٹنے کا درس دیتا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہرسال رمضان کے مبارک مہینے میں لاہور سمیت ملک بھر کے غریب اور مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

تاکہ معاشرے کے اس محروم اور نادار طبقے کو بھی رمضان کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے،گذشتہ سال بھی ماہِ رمضان میں ملک بھر کے 11ہزار مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔واضح رہے کہ تقسیم کے عمل کو منظم طریقے سے چلانے کے لئے علاقے کا سروے کرنے کے بعدپہلے سے ہی مستحق افراد کو کوپن جاری کر دیے گئے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -