کچھ لوگ منفی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں،صفیحہ اسحاق

کچھ لوگ منفی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں،صفیحہ اسحاق

  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما صفیہ اسحاق نے کہا ہے کہ عوام باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہے اور کون ترقی کی راستے میں رکاوٹیں پیدا کررہا ہے ملکی ترقی کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن کچھ لوگ منفی سیاست کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں اور باہمی اختلافات کو بھلا کر مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ چلیں مسلم لیگ( ن) کے دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے اور عوام ترقی کا یہ سفر مسلسل دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے وہ مسلم لیگ ن کو ہی آئندہ بھی منتخب کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -