سمال ڈیمز منصوبوں میں خرد برد کے حوالے تحریک التوائے کار اسمبلی میں جمع

سمال ڈیمز منصوبوں میں خرد برد کے حوالے تحریک التوائے کار اسمبلی میں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے محکمہ آبپاشی کی طرف سے سمال ڈیمز کے منصوبوں میں اربوں روپے کی خرد برد کے حوالے سے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب میں پانی کے ذخیرے کے لئے بنائے گئے سمال ڈیمز کرپشن کی نذر ہو گئے ہیں اربوں روپے خرد برد ہو گئے کرپشن مافیا کو محکمانہ اور نہ دوسرے اداروں سے سزائیں ہوئیں بلکہ اعلیٰ عہدوں سے نوازا گیا۔ اب پھر پانی ذخیرہ کرنے کے نام پر محکمہ آبپاشی نے 5 ارب 77 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 نئے سمال ڈیمز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو یہ منصوبے بھی کرپشن کی نذر ہو جانے کا خدشہ ہے تفصیلات کے مطابق پانی کی بڑھتی ہوئی قلت پر قابو پانے کے لئے راوالپنڈی، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے اضلاع میں نئے سمال ڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...