بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،نوشین حامد

بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،نوشین حامد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مارکی سزا غریب عوام بھگتنے پر مجبورہے، بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف نے قوم سے جھوٹ بولنے اور بڑھکیں مارنے کے سواکوئی کام نہیں کیا ،سحری اور افطارکے موقع پر بھی عوام کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا عذاب برداشت کر رہے۔

ہیں جو کہ حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ناکام منصوبے نواز حکو مت کی پہچان ہے ،شریف برداران منصوبے شروع ہی مال کھانے کے لیے کر تے ہیں ، نوازحکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے،عوام کو ر مضان میں بھی 12سے 18گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے تحفے کا سامنا ہے ، گرمی کے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کا جینامحال کر دیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -