یوسی 34شرقپورخورد کی گلیوں ،بازاروں میں بجلی کی لٹکتی تاریں ،حادثہ کا خدشہ

یوسی 34شرقپورخورد کی گلیوں ،بازاروں میں بجلی کی لٹکتی تاریں ،حادثہ کا خدشہ

  

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک واپڈا سب ڈویژن کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے یوسی 34شرقپورخورد کی گلیوں بازاروں میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کے لیے پریشانی کا سامنا ہے عرصہ دراز سے بجلی کی تاریں لٹکنے کی وجہ سے شہری پریشان اور آمدورفت میں ڈر اور خوف محسوس کرتے ہیں مکانوں کی دیواروں اور چھتوں کیساتھ بجلی کی گزرنے والی تاروں کی وجہ سے شہری اپنی چھتوں پرچڑھنے سے ڈرتے ہیں شہریوں اور علاقہ کی سماجی و فلاحی تنظیموں نے کئی بار سب ڈویژن کوٹ عبدالمالک کے دفتر میں بذریعہ درخواست آگاہ کیا کہ ہماری گلیوں بازاروں میں بجلی کی لٹکتی تاروں کا سد باب کیا جائے لیکن کئی سال گزر گئے تاروں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا شہریوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک یونین کونسل 34شرقپورخورد کی گلیوں بازاروں میں لٹکتی تاروں کا فوری طور پر مسئلہ حل کیا جائے اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے والے واپڈا کے اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ سستی و لاپرواہی سے ڈیوٹی سر انجام نہ دیں اگر بجلی کی لٹکتی تاروں کی وجہ سے کوئی جانی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار واپڈا حکام ہوں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -