ڈاکٹر وں پر تشدد سے ثابت ہو گیا تبدلی کے دعوے کرنیوالے ڈکٹیٹر ہیں، عارف کشمیری

ڈاکٹر وں پر تشدد سے ثابت ہو گیا تبدلی کے دعوے کرنیوالے ڈکٹیٹر ہیں، عارف ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ(ن) کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 34عارف کشمیری نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے کرنے والوں نے اپنے صوبے میں ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کا لاٹھی چارج کرواکر بتا دیا ہے کہ وہ کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ بلکہ ایک ڈکیٹیٹر ہیں ڈاکٹرز کا ایک مقدس پیسے سے تعلق ہوتا ہے جو کہ عوام کیلئے مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں ان کو تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس نے ان مسیحاؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر لاٹھی چارج کیا جس سے عمران خا ن کے کے پی کے میں تبدیلی لانے کے دعوے جھوٹ ثابت ہو چکے ہیں ان کے مقابلے میں پنجاب کے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسیں زیادہ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں یہاں کے سرکاری ہسپتالوں کے عملے کو دیگر صوبے سے زیادہ تنخواہیں اور مراعات دی جارہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -