کاہنہ رمضان بازار سے اشیا ء خوردونوش کی روزانہ کی بنیاد پرچوری کا انکشاف

کاہنہ رمضان بازار سے اشیا ء خوردونوش کی روزانہ کی بنیاد پرچوری کا انکشاف

کاہنہ(نامہ نگار )کاہنہ رمضان بازار سے اشیا ء خوردونوش کی روزانہ کی بنیاد پرچوری کا انکشاف ملازمین ملوث ہیں زرائع دوکاندار سراپا احتجاج اعلی حکام نوٹس لیں ،شہری حلقے،تفصیلات کے مطابق کاہنہ رمضان بازار کے دکانداروں نے بتایا کہ روزانہ رات کے اندھیرے میں ملی بھگت سے اشیاء خوردونوش ،دالیں ،شربت کی بوتلیں ،کھجوریں ،بیسن،اور مشہور برانڈ کی کولڈ ڈرنکس کی بوتلیں چوری ہو رہی ہیں صبح دکانیں کھلنے پر اکثر سامان غائب ہوتا ہے دکانداروں نے سامان کے چوری ہونے کی خبر جب انتظامیہ کو دی تومعاملے کو دبانے اور ٹاؤن ملازمین کو بچانے کیلئے ٹاؤن انتظامیہ کے خفیہ ہاتھ کا دکانداروں پر خبر کو دبانے کیلئے دباؤ چوری میں ملوث ملازمین اتنے با اثر اور افسران بالا سے گہرے تعلقات کی بنا پر سابقہ ادور میں بھی ایسے کئی معاملات سے صاف بچ نکلے ہیں اس سلسلے میں جب انچارج رمضان بازار مقبول احمد اور چوکیدار اعظم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دکانداروں کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا شہری حلقوں اور دوکانداروں نے اعلی حکام سے بازار کے سامان کی چوری کے معاملے کا نوٹس لے کر ٹاؤن ملازمین کے خلاف کاروئی کی اپیل کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...