وزیر اعظم جے آئی ٹی کے پیش ہوکر سرخرو بھی ہوں گے، حاجی محمد حنیف

وزیر اعظم جے آئی ٹی کے پیش ہوکر سرخرو بھی ہوں گے، حاجی محمد حنیف

  

لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و چئیرمین یونین کونسل 35حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ کسی نہ کسی قیمت پر حکومت کو ڈی ریل کیا جائے لیکن ان کی یہ گھٹیا خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہو گی وزیر اعظم جے آئی ٹی میں نہ صرف پیش ہوں گے بلکہ سرخرو بھی ہوں گے اور حکومت اپنی مدت بھی پوری کرے گی منفی سوچ رکھنے والے اپنی موت مر جائیں گے ۔وہ یونین کونسل میں آنے والے معززین سے گفتگو کررہے تھے ۔حاجی محمد حنیف کا کہنا تھا کہ جب بھی مسلم لیگ کی حکومت ملک کو عامی سطح پر لیکر جانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پاکستان کی ترقی کے دشمن اس کے خلاف مذموم حرکتیں کرنا شروع کردیتے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -