میاں برادران نے پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط کیا ہے ،مدیحہ رانا

میاں برادران نے پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط کیا ہے ،مدیحہ رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ ہماری قیادت میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط کیا ہے اور ملک میں اخلاقی اقدار کو بھی مضبوط کیا ہے اور اصولی سیاست کو پروان چڑھایا ہے جے آئی ٹی کے سامنے ہماری قیادت پیش ہو رہی ہے لیکن اپوزیشن اس پر بھی اپنی سیاست چمکانے میں مصرو ف ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔وہ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔مدیحہ رانا کا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جمہوریت کی مضبوطی کی خاطر ہر فورم پر پیش ہوں گے شریف فیملی نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے لیکن پی ٹی آئی کے پاس تو اپنے فنڈز کا حساب نہیں ہے ان کو دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئے اور پاکستان کے عوام کی ھالت پر حم کرنا چاہئے جن کا وہ وقت ضائع کررہے ہیں ۔