پی ٹی آئی پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے منفی سیاست کررہی ہے،ڈاکٹر فرزانہ

پی ٹی آئی پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے منفی سیاست کررہی ہے،ڈاکٹر ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان اسمبلی ڈاکٹر فرزانہ نذیر اور نسرین نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن اور ا نکی جان ہیں پی ٹی آئی پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے منفی سیاست کررہی ہے (ن) لیگ نے ہمیشہ اداروں کا حترام کیا ہے اور ان اداروں کی مضبوطی کے لئے کام کیا ہے ۔وہ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کا یہ ایجنڈا ہے کہ کسی نہ کسی طرح سے اداروں اور حکومت کے درمیان ٹکراؤ پیدا کرنے کی کوشش کی جائے لیکن وہ اپنے اس مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے مسلم لیگ(ن) اس کا بدلہ آئندہ الیکشن میں لے گی اس مرتبہ مسلم لیگ (ن) وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -