کوٹ عبدالمالک و گردونواح میں پیشہ ور گداگروں کی یلغار،عوام کا پیچھا چھڑانا مشکل ہوگیا
کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک شرقپور خورد اور اسکے گردونواح کے علاقوں میں رمضان المبارک کی آمد ہوتے ہی پیشہ ور گداگروں کی یلغار بھکاریوں نے مختلف روپ میں تجارتی مرکز رہائشی علاقوں کی گلیوں بازاروں میں خود کو معذور ظاہر کر کے مختلف طریقوں سے رقم بٹورنا شروع کر دی ہے ۔مردوں کیساتھ ساتھ نقاب پوش خوبصورت عورتیں معصوم بچوں کو جعلی زخم اور مرہم پٹی کرکے زبردستی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ۔اکثر بھیک مانگنے والے بھکاری شہریوں سے خیرات نہ ملنے پر غنڈہ گردی کیساتھ مختلف طریقوں سے پھونکیں مار کر بد دعائیں دیتے ہیں ایسے متعدد واقعات رو نما ہو چکے ہیں شہریوں اور سماجی فلاحی تنظیموں نے پولیس اور انتظامیہ سے گداگروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔