جنوبی پنجاب کیلئے ملتان میں الگ سول سیکرٹریٹ بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا ، مہرین راجہ

جنوبی پنجاب کیلئے ملتان میں الگ سول سیکرٹریٹ بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا ، ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لئے ملتان میں الگ سول سیکرٹریٹ بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا ، حکومت پنجاب ایک بار پھر جنوبی پنجاب کے عوام سے ہاتھ کرگئی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ان گنت بار جنوبی پنجاب کے لئے الگ سیکرٹریٹ بنانا کا اعلان کیامگر یہ اعلان حقیقت نہ بن سکا، اس منصوبے کے لئے پانچ سال میں 144کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن کے 38اجلاس ہوئے مگر کوئی نتیجہ نہ نکل سکا ،جنوبی پنجاب کے لئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کرنے والوں نے یہاں سے پونے دو ارب کے فنڈز دوسرے منصوبوں پر خرچ کردئیے،اس منصوبے کے لئے 294نئی اسامیاں تخلیق کرنے کی سفارش بھی کی گئی ،جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی سطح پر اقدامات نہیں کئے گئے ، یہاں کے عوام پھر سبز باغ دیکھا یا گیا،پیپلزپارٹی ہی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق دلائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -