کوٹ عبدالمالک میں سستا رمضان بازار لگا دیا گیا ،عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی جاری

کوٹ عبدالمالک میں سستا رمضان بازار لگا دیا گیا ،عوام کو معیاری اشیاء کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک میں عوام کو رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لیے سستا رمضان بازار لگا دیا گیا ہے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ رانا شکیل اسلم نے رمضان بازار کوٹ عبدالمالک کے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے رمضان پیکیج کے تحت کوٹ عبدالمالک میں ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق کی ہدایت پر سستا رمضان بازار لگار دیا گیا ہے جس میں روزمرہ کی اشیا ء خوردونوش ،سبزیاں ،پھل ،دالیں چینی ،گھی ،گوشت ،مشروبات،آٹا سستے داموں فراہمی کو ممکن بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ قیمتوں اور ناپ تول میں ہیرا پھیری ہر گز قبول نہیں کی جائے گی رمضان بازار میں ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی رانا شکیل اسلم نے کہا کہ عوام کی سہولت کی فراہمی میں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دیا جا سکتا حکومت پنجاب امسال بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ ملازمین سستا رمضان بازار میں اپنی ڈیوٹیاں بہترین طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازار میں عوام کوسستی معیاری اشیا ئے خوردونوش فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتظامات بہتر طریقے سے انجام دئیے جا رہے ہیں ۔