وزارت قانون کی طرف سے جے آئی ٹی کے الزامات کی تردید

وزارت قانون کی طرف سے جے آئی ٹی کے الزامات کی تردید

  

اسلام آباد (صباح نیوز) وزارت قانون نے جے آئی ٹی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے ہر نوٹیفیکیشن پر جتنا جلدی ممکن تھا کاروائی کی گئی ہے ترجمان وزارت قانون کے مطا بق جے آئی ٹی سے موصول نوٹیفیکیشن فوری متعلقہ وزارتوں کو بھیجے گئے وزارت خارجہ کو بھی بلا تاخیر جے آئی ٹی کا سرکلر بھیج دیا گیا تھا چیئرمین جے آئی ٹی کو اختیارات دینے کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر کا الزام غلط ہے سپریم کورٹ کا حکم ملنے پر دو دن میں عدالت کے حکم کی تعمیل کی گئی سپریم کورٹ کا 15مئی کا حکم اٹارنی جنرل نے 15مئی کو تحریری طور پر بھجوایا فوری نوعیت کا معاملہ ہونے پر 17مئی کو سمری کابینہ کو منظوری کے لیے بھیجی کابینہ کی منظوری سے متعلق کابینہ ڈویژن نے 16مئی کا آگاہ کیا سیکریٹری وزارت قانون نے اسی روز مطلوبہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا نوٹیفیکیشن کی کاپی چیئرمین جے آئی ٹی کو بھی بھیجی گئی چیئرمین جے آئی ٹی نے 18مئی کو نوٹیفیکیشن کی وصولی کو تسلیم کیا چیئرمین جے آئی ٹی نے تمام متعلقہ وزارتوں کو نوٹیفیکیشن بھجوانے کی درخواست کی این سی بی ، انٹرپول ، ایف آئی اے کو بھی نوٹیفیکیشن بھجوانے کی درخواست کی گئی جے آئی ٹی کے الزامات مکمل طورپر بلا جواز ہیں۔

وزارت قانون

مزید :

صفحہ اول -