چائنہ سکیم ،گودام میں آتشزدگی لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

چائنہ سکیم ،گودام میں آتشزدگی لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)مغلپو رہ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔بتایاگیا ہے کہ مغلپو رہ کے علاقہ شا لیما ر لنک روڈکے قریب گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے گھر میں موجود فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان جل گیا۔ اطلا ع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا، کو ئی جا نی نقصا ن نہیں ہو ا ۔علاوہ ازیں چائنہ سکیم اور ساندہ کے علاقوں میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل گیا جبکہ آگ کی زد میں آکر شخص جھلس گیا جس کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ چائنہ سکیم کے قریب واقعہ کاٹن کے گودام میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں گودام میں پڑا لاکھوں روپے کا سامان جل گیا جبکہ گودام میں موجود 70 سالہ عبدالغفور بھی جھلس گیا۔ساندہ کے علاقے ٹی نمبر پانچ کے قریب سلنڈروں کی دکان میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

مزید : علاقائی


loading...