ٹریفک وارڈن کیلئے نقد انعام تعریفی سرٹیفکیٹ

ٹریفک وارڈن کیلئے نقد انعام تعریفی سرٹیفکیٹ

  

لاہور(کرا ئم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی رائے اعجاز احمدنے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک وارڈن محمد جوادادریس کو10 ہزار نقد انعام و تعریفی سند دے دیئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن محمد جوادکا نیک اقدام سٹی ٹریفک پولیس کے ہر آفیسر اور ٹریفک وارڈنز کیلئے قابلِ فخر ہے۔ اس ٹریفک وارڈن کے اقدام نے ثابت کیا ہے کہ شہیدکیپٹن (ر)سید احمد مبین کے مشن پر چلتے ہوئے آفیسرز اور اہلکارعوام کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر اپنی جان بھی خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کرتے بلکہ اپنی جان پر کھیل کر عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا پڑے تو یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

مزید :

علاقائی -