مانگا منڈی، دکانوں کے تالے توڑ کر چوریاں،شہری سراپا احتجاج

مانگا منڈی، دکانوں کے تالے توڑ کر چوریاں،شہری سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں عید قریب آتے ہی چوری کی وارداتوں میں اضافہ،روزنامہ’’پاکستان‘‘کے نمائندہ کے بیٹے کی دوکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق المدینہ جنرل سٹور پر افطار کے وقت تالے توڑ کر سامان چوری کیا گیا ۔ ملک رضوان الٰہی نے بتایا کہ نامعلوم چور وں نے دوکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوکر 40ہزار نقدی، سگریٹ اور قیمتی سامان جن کی مالیت تقریباً20ہزار روپے ہے چوری کر لئے گئے۔ دوسری واردات رائیونڈ روڈ پر نقشبندی کریانہ سٹور پر سحری کے وقت نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی قیمتی سامان سگریٹ وغیرہ لوٹ کر ہنڈا 125پر سوار ہوکر فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -