بادامی باغ ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق

بادامی باغ ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)بادامی باغ کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے40 سالہ دکاندار جاں بحق ہوگیا،پولیس نے نعش مردہ خا نہ میں منتقل کر کے دیرینہ عداوت سمیت دیگر پہلووں پر تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق حسین پارک کا رہائشی چالیس سالہ حاجی محمد اپنے جنرل سٹور پر موجود تھا کے موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے سٹور کے سامنے آکر فائرنگ کردی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی۔ ڈی ایس پی بادامی باغ شمس الحق درانی کا کہنا تھا کے واقعہ بظاہر دیرینہ عداوت کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم پولیس تمام پہلووں پر تفتیش کررہی ہے اور لواحقین کی طرف سے درخواست آنے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...