سابق پی سی او جج سجاد حسین کو پنشن کی عدم ادائیگی، درخواست پر جواب طلب

سابق پی سی او جج سجاد حسین کو پنشن کی عدم ادائیگی، درخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ کو پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر صدر مملکت کے پرنسپل سیکرٹری سے جواب طلب کر لیاہے۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار سجاد حسین شاہ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے سابق پی سی او ججز کو برطرف کیا جبکہ ان کی مراعات کے علاوہ پنشن پربھی قدغن لگا دی۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے صوابدیدی اختیار کے تحت 5سے زائد سابق پی سی او ججز کو پنشن دے دی ہے جبکہ درخواست گزار سمیت دیگر پی سی او ججز سے امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔
سابق پی سی او

مزید :

علاقائی -