چیف جسٹس ہائیکورٹ نے نئی کاپی برانچ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے نئی کاپی برانچ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں نئی کاپی برانچ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر سینئر جج مسٹر جسٹس محمد یاور علی، مسٹرجسٹس محمد انوارالحق، رجسٹرار سید خورشید انور رضوی اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد اکمل خان بھی فاضل چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مقدمہ کے فیصلے کی کاپی لینا بہت اہمیت کا حامل ہے، سائل نے وہ کاپی اپنے پاس رکھنی ہوتی ہے یا اگلی عدالت میں اپیل کیلئے پیش کرنا ہوتی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج صاحبان کی مشاورت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ کاپی برانچ کا جدید نقشہ تیار کیا گیا ہے جہاں کافی نئے سسٹم ہو ں گے، کمپیوٹرائزڈ نظام ہوگا، سائلین کو انکی کاپی کے حوالے سے میسج بھیجے جائیں گے اور سائلین کے بیٹھنے اورانتظار کیلئے مناسب جگہ دستیاب ہوگی۔

مزید : علاقائی


loading...