مصطفیٰ آباد،3ڈاکو گھر سے 16لاکھ نقدی ،12تولے سونا لوٹ کر فرار،6مختلف علاقوں میں 13لاکھ 58ہزار مالیت کے ڈاکے

مصطفیٰ آباد،3ڈاکو گھر سے 16لاکھ نقدی ،12تولے سونا لوٹ کر فرار،6مختلف علاقوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق مصطفی ٹاؤن گھر میں ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو 16لاکھ نقدی اور 12 تولے سونا لے اڑے۔تین مسلح ڈکیت چہرہ ڈھانپے نو ر ینہ عا بد کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود خاتون کو رسی سے باندہ دیا۔اقبال ٹاؤن کے علاقے رچنا بلا ک میں شہز اد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فون لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ملت پا رک کے علا قے میں نعما ن کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ55ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔نو اں کوٹ کے علا قہ میں وحیدکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ98 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ نصیر آ با د کے علا قہ میں عا مر کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ہنجر وال کے علا قہ سے واجد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین لئے گئے۔ علاوہ ازیں ہڈ یا رہ کے علا قہ میں رضا کی فیملی کو یر غما ل بنا کر65ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ نشتر کا لو نی میں سر فر از،شیر ا کو ٹ میں رشید کی گاڑیاں اورپر انی انا ر کلی میں راحیل،گو المنڈ ی میں طا ہر ،شا ہد رہ میں ظہیر ،گا رڈن ٹا ؤ ن میں شا کر اورگر ین ٹا ؤ ن میں اعجا زکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -