فیکٹری ایریا ،قماربازوں کے خلاف کارروائی، 16 گرفتار

فیکٹری ایریا ،قماربازوں کے خلاف کارروائی، 16 گرفتار

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)فیکٹری ایریا پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے کی نقدی، موبائل فون ٹیلی فون سیٹ اور دیگر سامان برآمد۔بتایاگیا ہے کہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹر ی ایر یا مد ثر اللہ خا ن نے والٹن روڈ پر چھاپہ مارکر جواء کھیلتے ہوئے سولہ جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والوں میں نعیم، سعید، رضوان، لطیف وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون ،ٹیلی فون سیٹ اور دیگر سامان برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی


loading...