خواتین پراسیکیوٹرز کا کوٹہ بحال نہ کرنے پر ذمہ دار افسران ذاتی حیثیت میں طلب

خواتین پراسیکیوٹرز کا کوٹہ بحال نہ کرنے پر ذمہ دار افسران ذاتی حیثیت میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹرزکی بھرتیوں میں خواتین کا 15فیصد کوٹہ بحال نہ کرنے پر سیکرٹری پراسیکیوشن اور سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سمیت دونوں محکموں کے ذمہ دار افسروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے۔عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ یقین دہانی کرانے کے بعد فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا عدالت سے مذاق کے مترادف ہے،عدالت غلط بیانی کرنے والے افسران سے ضرور باز پرس کرے گی۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار آنا بتول سمیت دیگر درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پراسیکیوٹرزکی بھرتیوں میں خواتین کو 15فیصد کوٹہ دینے کی یقین دہانی کرائی،کوٹہ دینے کی بجائے حکومت نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
باز پرس

مزید :

علاقائی -