گردہ سکینڈل کیس:گاہکوں کو ڈھونڈ کر لانے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج

گردہ سکینڈل کیس:گاہکوں کو ڈھونڈ کر لانے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ...

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردہ سکینڈل میں گرفتار ایجنٹوں اور گردے فروخت کرنے والے ملزموں کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج کر دیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزم ایجنٹوں محمد اطہر، صفیہ بی بی ، گردے فروخت کرنے والے ملزموں ناہید اختر اور سید عامر کی ضمانت پر رہائی کی درخواستوں پر سماعت کی، ملزموں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں کو گردہ سکینڈل کے مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا گیا ہے ، وکلاء نے مزید موقف اختیارکیا کہ ملزم مقدمہ میں نامزد نہیں ہے بلکہ انہیں مرکزی ملزموں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی اے کے پاس ملزموں کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں،ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، پراسکیوشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انسانی اعضاء کی تجارت ناقابل ضمانت جرم ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بھی ملزموں کا جرم معاشرے کے خلاف ہے ، پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اطہر اور صفیہ بی بی ڈاکٹر فواد کیلئے مریضوں اور گردہ ڈونرز کا بندوبست کرتے تھے ،ملزموں کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج کی جائیں۔

مزید : علاقائی


loading...