بچوں کا ڈی ایچ اے سپورٹس کلب میں داخلہ روکنے کیخلاف حکم امتناعی جاری

بچوں کا ڈی ایچ اے سپورٹس کلب میں داخلہ روکنے کیخلاف حکم امتناعی جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کا ڈی ایچ اے سپورٹس کلب میں داخلہ روکنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ڈی ایچ اے انتظامیہ سے 20جون تک جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے آصف بشیر مرزا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ڈی ایچ اے سپورٹس کلب کا ممبر ہے، تمام فیسیں بھی دے رکھی ہیں، ڈی ایچ اے سپورٹس کلب کے رولز کے مطابق ممبر کی فیملی بھی سپورٹس کلب میں سہولیات لے سکتی ہے لیکن ڈی ایچ اے انتظامیہ درخواست گزار کے بچوں کو کلب میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہی۔

مزید :

علاقائی -