طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسرکی برطرفی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسرکی برطرفی کے خلاف درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر آصف سلیم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے آصف سلیم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ یونیورسٹی آف لاہور نے جھوٹا الزام لگا کر درخواست گزار کو ملازمت سے برطرف کر دیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون کے تحت سزا سنائی اور یونیورسٹی انتظامیہ نے برطرفی سے قبل شنوائی کا موقع نہیں دیا۔

مزید :

علاقائی -