وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی، ہائیکورٹ بار کا آج احتجاج کا اعلان

وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی، ہائیکورٹ بار کا آج احتجاج کا اعلان

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ دہراتے ہوئے استعفیٰ دئیے بغیر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پرمیاں نواز شریف کے خلاف آج 15جون کو احتجاج کا اعلان کر دیا،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم کی حیثیت سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے تو جے آئی ٹی پر بھی سوالیہ نشان ہو گا ۔لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو مستعفی ہو کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور حکومتی ادارے جے آئی ٹی پر اثر انداز ہو رہے ہیں اب تو جے آئی ٹی بھی کہہ رہی کہ ریکارڈ میں ردو بدل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عدلیہ ہا جے آئی ٹی کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو وکلا عدلیہ کے ساتھ ہوں گے،لاہورہائیکورٹ بار کے نائب صدر راشد لودھی نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ماضی گواہ ہے کہ انھوں نے ہمیشہ عدلیہ پر حملہ کرایا،حکومت کی جانب سے ایک سیل بنا دیا گیا ہے جو جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا رہا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...